28 مئی 2013 - 19:30
صوبہ سندھ اور خیبر پختون خواہ اسمبلی کا اجلاس

پاکستان ميں گيارہ مئي کے انتخابات کے بعد اب اقتدار کي منتقلي کا عمل شروع ہو گيا ہے اور اسي کے تحت بدھ کو سندھ اور خيبر پختون خوا کي اسمبليوں کا پہلا اجلاس ہو رہا ہے جس ميں ارکان حلف اٹھائيں گےـ

ابنا: اجلاس کي صدارت اسپيکر سندھ اسمبلي نثار کھوڑو کريں گے جس کے بعد نئےاسپيکر اور ڈپٹي اسپيکر کے لئےکاغذات نامزدگي جمع کرائے جائيں گےـ
پيپلز پارٹي نے قائم علي شاہ کو وزير اعلي سندھ نامزد کيا ہے-
دوسري جانب متحدہ قومي موومنٹ نے کہا ہے اس نے تاحال حکومت ميں شامل ہونے يا نہ ہونے کا فيصلہ نہيں کيا ہے- متحدہ قومي موومنٹ صوبہ سندھ ميں پيپلز پارٹي کي حکومت کا حصہ رہي اور کابينہ ميں وزرا شامل تھے-
ادھر خيبر پختون خوا اسمبلي کا بھي آج پہلا اجلاس ہو رہا ہے جس کي صدارت اسپيکر کرامت اللہ کريں گے اور نو منتخب ارکان سے حلف ليں گےـ
اسمبلي کے ايک سوچوبيس ميں سے ايک سو تيئيس ارکان حلف ليں گے جبکہ سابق وزير اعلي اميرحيدر خان ہوتي نےايوان سے مستعفي ہونے کا فيصلہ کيا ہےـ اسمبلي ميں تحريک انصاف کے پاس چواليس ارکان ہيں-

.....

/169